پاکستان کے داخلی معاملات میں بھارت دخل اندازی بند کرے، دفترِ خارجہ

Published on May 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) دفترِ خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نےبھارت کو بارہا یہ باور کرایا ہے کہ وہ اس کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے سیکرٹری خارجہ سطح کی حالیہ بات چیت سمیت کئی مواقع پر اپنے داخلی معاملات میں بھارت کی مداخلت کے ثبوت فراہم کئے ہیں۔ بھارتی شہری داؤد ابراہیم کی موجودگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ داؤد ابراہیم کی اپنی سرزمین پر موجودگی کی تردید کرتا رہا ہے اور اب بھارتی وزیر نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اس کی رہائش کا کوئی پتہ نہیں۔

خلیل اللہ قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور استحکام کی حمایت کی ہے۔ خطے میں امن وزیراعظم نواز شریف کا نصب العین ہے اور حکومت اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے دورہ کابل پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دورے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کے لئے انتہائی مؤثر ثابت ہوتے ہیں اور پاکستان اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy