سپریم کورٹ پشاور رجسٹری :چیف جسٹس پاکستان کا سرکاری اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی ہٹانے کا حکم

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

پشاور(یواین پی)سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں پروٹوکول کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام سرکاری اور سیاسی شخصیات کی اضافی سکیورٹی ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پشاور رجسٹری میں پروٹوکول کیس کی سماعت کی ، آئی جی خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہو ئے۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سے استفسار کیا کہ پروٹوکول کے نام پر کتنے لوگوں کو سکیورٹی دی جا رہی ہے اورصوبے میں کتنے لوگوں کے پاس سکیورٹی موجود ہے ۔
آئی جی نے بتایا کہ صوبے میں3 ہزار اہلکار ذاتی سکیورٹی پر معمور ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنے لئے سکیورٹی کا خودانتظام کریں ،عدالت نے آج دوپہر 2 تک سب سے اضافی سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ کو بہت نام سنا ہے ،آپ خود دیکھ لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes