باپ اور بیٹے کو قتل کرنے پر 2سعودی شہریوں کا سر قلم

Published on May 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عدالت نے 2 سعودی شہریوں کے 5 سال لڑکے کو زدوکوب کر کے اور اسکے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سر قلم کر دئیے ۔وزارت داخلہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری ابوطالب قیسی نے اپنے 5سالہ بیٹے فیصل کو ڈنڈے مار کر، اس کے ہاتھ جلا کر اور اس کے نازک اعضاپر کاری ضرب لگا کر قتل کردیا تھا۔جبکہ وزارت داخلہ نے ایک اور کیس کے بارے میں بیان جاری کر کے بتایا کہ سعودی شہری محمد بن عایض القحطانی نے اپنے گھر کی چھت پر گھات لگا کر اپنے باپ کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ لہذا ریاض عدالت نے دونوں شہریوں کاان سفاکانہ جرائم پر سر قلم کر دیا تاکہ یہ باقی لوگوں کیلئے عبرت کا نشانہ بن سکیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes