بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیل گیا

Published on April 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

لندن (یواین پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،اور اب نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصو ں میں بھی کینسر پھیل گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری ،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے ۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے ۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کی سرجری کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم انہیں قے زیادہ ہونے اور پانی کی مقدار کم ہونے پر ہسپتال لا یا گیا تھا ۔بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں خرابی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز بھی لندن چلے گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题