آج پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے،عمران خان

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

لاہور (یواین پی) چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بتایا جارہا ہے 80 فیصد امکان ہے کہ پاکستان قرض واپس نہیں کر سکتا،ملک وہاں جارہا ہے جہاں ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔5 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں،مہنگائی بڑھے گی تو لوگ مزید غربت کی طرف جائے گا۔پچھلے 5 مہینے میں ٹریکٹر کی سیل 45 فیصد کم ہوگئی۔ عمران خان نے کہا کہ اگلے سال کپاس 25،گنا 8 اور چاول 40 فیصد کم ہوں گے،جب ملک کی آمدنی کم اور قرضے زیاہ ہوں گے تو پھر قرضے کیسے اتریں گے،حکومت کوسب سے پہلے زراعت پر توجہ دینی چاہئے،قوم اب ان کو تسلیم نہیں کررہی،الیکشن میں ان کو عوام نے مسترد کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题