فلم\”ہنسی تو پھنسی\”کے نئے گانے\” عشق بلاوا\”کی وڈیو جاری

Published on January 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

\"2\"

ممبئی…فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز نے پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم \”ہنسی تو پھنسی\”کے ٹریلر کے بعد نئے گانے\” عشق بلاوا\” کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔ فلم کے اس گانے کو گلوکار صنم پری کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں پری نیتی اور سدھارتھ کو مختلف عوامی مقامات پر تفریح کر تے دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار وِنیل میتھیوکی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کیساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی میتا(پری نیتی)اور نکہیل(سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ہنسی تو پھنسی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے رواں سال7فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog