پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ متعارف کرانے کا اعلان

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی ) تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے بعد 5 جی انٹرنیٹ متعارف کرانے کا اعلان، انوشہ رحمٰن کا تقریب سے خطاب، ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے حکومت تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔زیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمٰن نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پاکستان موبائل کانگریس2018 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2020 تک پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ضمن میں ترقی یافتہ معیشتوں کے برابر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کیلیے تمام شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرے گی۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes