سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا،شیخ رشید

Published on December 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

2
اسلام آباد(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔منگل کو پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکاکہنا تھا کہ عدلیہ اپنی عزت و وقار کے لیے زندہ ہے اور یہاں سے انصاف کی مکمل توقع ہے،پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا جب کہ نروس قیادت ہر روز نئے نئے دستاویزات دیتے ہیں لیکن 20کروڑ عوام جانتے ہیں کہ فلیٹ قطری کا نہیں نواز شریف کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1993ملک میں کرپشن کا سال تھا اور یہی وہ دور تھا جب موٹروے کے ٹینڈر نکلے لیکن کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا تاہم حکمرانوں کا انجام بہت قریب ہے اور کرپٹ لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ جن کا کیس چل رہا ہے وہ دولت کے لیے زندہ ہیں، جائیدادیں بچوں کے نام اس وقت کی گئیں جب ان کی عمریں اسکول جانے کی تھیں جب کہ میرے ہاتھ نواز شریف کے ساتھ رہ کر بھی شفاف ہیں، میں نے آٹھ وزارتیں کیں لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog