پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کاچین کے شنگھائی نیول بیس کا دورہ

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورے کے دوران شنگھائی نیول بیس کا دورہ کیا اور کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیانزون سے ملاقات کی۔ شنگھائی نیول بیس آمد پر کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیانزون نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔روایتی لباس میں ملبوس چین کی بحریہ کے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی دی۔ نیول چیف نے سلامی کے بعد کمانڈر شنگھائی نیول بیس سے ملاقات کی۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے چین کی بحریہ کے جہازیانگ زو کا دورہ کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے نیول چیف کو بریفنگ دی۔جہاز کے دورے کے دوران نیول چیف نے جہاز کے عملے سے گفتگو کی اور اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔چیف آف دی نیول سٹاف نے چینی فضائی اثاثہ جات کا بھی دورہ کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوس دونوں ابحری افواج کے درمیان باہمی تعاون میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy