امرتسر: سکھ برادری کے اجتماع میں دستی بم حملہ، تین افراد ہلاک

Published on November 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

امرتسر: (یواین پی) بھارت میں اقلیتوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری، امرتسر میں سکھ برادری کے اجتماع میں انتہا پسندوں نے گرنیٖڈ پھینک دیا جس سے تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔مودی سرکار میں اقلیتیں غیر محفوظ، بھارتی شہر امرتسر میں سکھ برادری کے مذہبی اجتماع پر گرنیڈ سے حملہ، 3 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے، حملے کے وقت دو سو سے زائد افراد شریک تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ بھارت میں سکھ برادری پر سرکاری سرپرستی میں آپریشن بلیو سٹار جیسے مظالم بھی ڈھائے جا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes