کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی زمین کی فروخت میں خوردبرو، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر بلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ 5 ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔چیئرمین نیب نے یاور حسین بنگش ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوارئی کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے توقعات پر نہ صرف بلا تفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتررہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی تاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy