پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے ،انتہا پسندی کسے نمٹنے کی حکمت عملی کابھرپورنفاذ کیاہے،ملیحہ لودھی

Published on April 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

نیویارک(یواین پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلیے کام کیا ہے اور پاکستان نے انتہا پسندی کے بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی کابھرپورنفاذ کیاہے۔سلامتی کونسل میں نوجوان،امن اورسلامتی کے موضوع پرملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کومسلح تنازعات سے تحفظ کیلیے دیرینہ تنازعات حل کرنے چاہییں ۔مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثرین میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر بنانے کیلیے مایوسی اورناامیدی دورکرنے کی ضرورت ہے ۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نا انصافی نوجوانوں کوپرتشددانتہاپسندی کی طرف دھکیلتی ہے۔نوجوانوں کی بات سنی جائے اورانھیں وہ آواز دی جائے جوان کاحق ہے۔دنیا کی 46 فیصد آبادی 25سال سے کم عمر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنے کاوقت آگیاہے کہ نوجوان امن کے قیام کا لازمی حصہ ہیں ۔
پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ عالمی برادری نوجوانوں کی مثبت توانائی اورجذبے کی تعمیرکاعزم نوکرے۔ نوجوان معاشروں میں تبدیلی کے محرک ہیں ۔پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلیے کام کیا ہے۔پاکستان نے انتہا پسندی کے بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی کابھرپورنفاذ کیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme