اللہ کے ولیو ں سے محبت اللہ ا ورسولﷺ کے قریب کرتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار 

Published on April 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پرصاحبزادگان کے دعوت ولیمہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جواللہ کے ولیو ں سے جتنی عقیدت ومحبت کرتاہے وہ اتناہی اللہ ورسولﷺ کے قریب ہوتاجاتاہے،اورجو لوگ اللہ کے محبوبوں سے حسد بغض اوردشمنی کرتے ہیں درحقیقت وہ اللہ ورسولﷺسے دشمنی کرتے ہیں اورایسے لوگ جہالت،گمراہی اورانتہادرجے کی کم علمی کاشکار ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سید الانبیاء ﷺ کی زبان مبارک سے جوالفاظ نکلے وہ شریعت ہیں ،ان احکامات پرادب ومحبت سے ان پر عمل کرناطریقت کہلاتاہے اورپھر ایک وقت ایسا آتاہے کہ وہ مومن بندہ اللہ ورسولﷺ تک پہنچ جاتا ہے جسے حقیقت کہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کافی عرصے سے سماجی برائیوں(فضول رسومات کیخلاف )ہماری مہم چل رہی ہے جس میں عوام الناس کوآگاہی دی جارہی ہے کہ شادی ،بیاہ،سالگرہ،منگنی سمیت دیگر مواقعوں پرفضول رسوم ورواج کوفوری طور پر ختم کیاجائے اورخوشی کے ان لمحات میں اللہ ورسولﷺ کے ذکرکی محافل سجائی جائیں تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزاربندوں میں شامل ہوسکیں۔ معروف نعت گو شاعرعلامہ پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ ادب اورمحبت سے کی گئی عبادت ہی مقبول ومنظورہوتی ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ معراج شریف کے موقع پر ایک فرشتے نے سیدالانبیاء ﷺ کاادب واحترام نہیں کیا تو اس کے بال وپرکاٹ دئیے گئے اوراسے زمین پر پہاڑوں میں پھینک دیا گیا ،بعد میں جب اس فرشتے نے معافی مانگی تو اسے پھربال وپرعطا کردئیے گئے ،بالکل اسی طرح جولوگ آج بھی اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں کے ادب واحترام سے محروم ہیں وہ اسی فرشتے کی طرح سخت سزاکے مرتکب ہورہے ہیں ،ایسی عبادت ہرگز بارگاہ رب العزت میں مقبول ومنظورنہیں ہوسکتی جس میں اللہ کے مقربین کی محبت اوران کاادب واحترام شامل نہ ہو۔شرکائے محفل پاک کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy