شہباز شریف نے پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فیسٹیول میں خواتین کی شمولیت اور تفریح کو بھی یقینی بنایا ہے شمیلہ اسلم

Published on January 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

\"2\"
وہاڑی( یواین پی)وزیر اعلی پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ دویلپمنٹ فیسٹیول کے تحت غیر سرکاری سماجی تنظیموں رےئل ہوپ اور آواز فاؤنڈیشن کے اشتراک اور ٹی ایم اے وہاڑی کے تعاون سے چاندنی پارک وہاڑی میں خواتین کے فن فےئر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں، کالجوں کی طالبات کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فن فےئر کا افتتاح ا یم پی اے مسز شمیلہ اسلم اور ایم پی اے مسز فرح منظور خان نے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فیسٹیول میں خواتین کی شمولیت اور تفریح کو بھی یقینی بنایا ہے ،ایم پی اے مسز فرح منظور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور حکومت خواتین کے حقوق کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور یوتھ فیسٹیول پنجاب میں خواتین کو بھی مختلف کھیلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کے بھر مواقع فراہم کئے گئے ہیں فن فےئر میں ایم پی اے و کنوینےئر تحصیل سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فیسٹیول وہاڑی میاں ثاقب خورشید اور ان کی اہلیہ کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ناہید ملک، سول سوسائٹی نیٹ ورک کی مسرت خان ،رےئل ہوپ کی چیرپرسن مسز نوشین ملک ،ایس پی او آواز فورم سے رمشاحبیب،محمد فہیم اور یاسرنے بھی شرکت کی۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خواتین کے فن فےئر کو سراہا۔ فن فےئر میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ وہاڑی کی طرف سے مختلف سٹال لگائے گئے۔اس موقع پر خواتین میں رسہ کشی کے مقابلہ کے علاوہ جوڈو کراٹے ،بوری دوڑ،ڈریس شو،اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے اور وی ٹی آئی اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وہاڑی کی طالبات نے ٹیبلو پیش کئے تقریب میں خواتین کے لیے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا اور معروف میجیشن سرفراز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور گورنمنٹ کالج وہاڑی کے طالبعلم منان قریشی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题