فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں بڑی کاسٹ کوشامل کرنے پر غور

Published on April 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

یہ فلم میگا پراجیکٹ پربنائی جائے گی ،جس میں کاسٹ بھی بڑی لی جائے گی:باؤ اصغر
لاہور( یواین پی) میگا پراجیکٹ پربننے والی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں بڑی کاسٹ کوشامل کرنے پر غورکیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اسٹیج پروڈیوسرباؤاصغرعلی نے فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘بنانے کا اعلان کیا اور گزشتہ روزفلم کی کاسٹ کے حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقدکیا گیا ،اجلاس میں فلمسٹارمعمررانا،حیدرسلطان،اربازخان،ریماخان،ثناء،خوشبو،راحیلہ آغا،اچھی خان،بے بی جان،نین شہزادی کیساتھ ساتھ کراچی سے بھی فنکاروں کو کاسٹ کرنے پر غور کیا گیا ہے،،اس فلم کے ڈائریکٹرمحمدساجدعلی ہونگے،ایک ملاقات کے دوران پروڈیوسرباؤاصغرعلی کا فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کے بارے میں کہنا تھاکہ یہ فلم میگا پراجیکٹ پربنائی جائے گی ،جس میں کاسٹ بھی بڑی لی جائے گی،انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی پنجاب کے کلچرکی بھرپورعکاسی کرتی نظرآئے گی،یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes