اگر سیاسی بلیک میلنگ چلتی رہی تو نیا الیکشن کروا دوں گا، عمران خان

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

لاہور(یواین پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر سیاسی بلیک میلنگ چلتی رہی تو نیا الیکشن کروا دوں گا، الیکشن میں اگرلوگ مجھے پسند کریں گے تو ووٹ بھی دیں گے، ورنہ کسی اور کو لے آئیں گے، لیکن اب میں کسی بات پر کمپرومائز نہیں کروں گا۔ سینئر صحافی تجزیہ کار صابر شاکر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو راضی کرنے اور ان کو ساتھ لے کر چلنے کا لائحہ عمل بنالیا ہے، ایم کیوایم سے بھی بات چیت چل رہی ہے، عمران خان ماضی کی طرح آؤٹ آف وے جاکر کوئی فنڈز نہیں دیں گے، بلکہ ترقیاتی فنڈز جو حق ہے وہ بھی طریقہ کار کے تحت دیں گے۔یہ فنڈز صرف پراجیکٹ پر ہی لگنے چاہئیں نہ کہ کک بیک کی نذر ہوجائے۔ مسلم لیگ ق کے ساتھ دوبارہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ بات چیت آگے بڑھتی ہے یا لڑائی بڑھے گی۔صابر شاکرنے بتایا کہ وزیراعظم سے آٹے چینی بحران پر الزام لگانے اور الزام لگنے والے دونوں کی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔اس حوالے سے خفیہ اداروں کی رپورٹس بھی آچکی ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题