فلپائنی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن کو ہیرو قرار دیدیا

Published on May 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


منیلا (یوا ین پی)فلپائن کے صدر رورڈگو نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے صدر جنھیں پہلے بیوقوف کہا جاتا تھا وہ اب سب کے ہیرو ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن کے صدر نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک کرنے کے لیے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان تاریخی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ۔فلپائنی صدر ان لوگوں میں سے تھے جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کے سخت مخالف تھے ،انھوں نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کے صدر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہو ئے انہیں بے وقوف بھی قرار دیا تھا ۔فلپائن کے صدر کی اب رائے میں تبدیلی آگئی ہے اب وہ صدر کم جونگ آن کو ایک دوست کی طرح سمجھتے ہیں کیوں کہ ان کے اقدامات کی بدولت جزیرہ نما کوریا میں تناؤ میں کمی آئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy