نواز شریف ’’آج‘‘ ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

Published on May 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


ساہیوال(یو این پی)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،مر یم نواز اور انکے داماد صفدر حسین (آج)یکم مئی کو شام 4بجے ظفر علی سٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔جلسہ گاہ میں تیاریاں عروج پر ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ظفر علی سٹیڈیم کے تمام دا خل ہونے والے راستوں اور سٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان کا دستہ بھی انتظامات کی نگرانی کرے گا۔پولیس تر جمان کے مطابق سابقہ وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نوازشریف کی شیخ ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں جلسہ کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔جلسہ عام کے انعقاد کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے اس موقع پر1143پولیس افسران و ملازمان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔جس میں2ایس پیز،6ڈی ایس پیز، 27انسپکٹرز،138سب انسپکٹرز/اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 726ہیڈ کنسٹیبلان وکنسٹیبلان اور22لیڈی کنسٹیبلان،12ایلیٹ کی ٹیمیں، 24سنائپراور140ٹریفک سٹاف شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题