نائیجریا کی مسجد میں یکے بعد دیگرے 2 خود کش حملے ،60 افراد شہید ،2 درجن سے زائد زخمی

Published on May 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

ادا ماوا(یواین پی)نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی کی مسجد میں ہونے والے 2 افسوسناک خود کش حملوں میں 60 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ ان افسوسناک دھماکوں میں 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے نائیجیرین پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائیجیریا کی ریاست اداماوا میں واقع مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران ہونے والے خود کش بم دھماکہ ہوا ،مسجد کے احاطے میں ہونے والے خود کش حملے کے فوری بعد دوسرے حملہ آور نے مسجد سے کچھ ہی فاصلے پر خود کش دھماکا کر دیا جس سے ہر طرف تباہی پھیل گئی ،مقامی پولیس کمشنر عبداللہ یریما کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان دو خود کش حملوں میں 60 کے زائد افراد شہید جبکہ دو درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں ،دھماکوں کے فوری بعد سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے ہے ۔نائیجیرین حکام نے حملوں میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی موبی میں ایک مسجد میں خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔دوسری طرف نائجیریا کے سابق نائب صدر عاشق ابوبکر نے مسجد میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme