قبلہ اول کے امام کی بیرون ملک سفر پر پابندی

Published on May 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

مقبوضہ بیت المقدس (یواین پی) اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کے امام وخطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ۔الشیخ عکرمہ صبری نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ اسرائیلی حکام ان کے بیرون ملک سفر پر 4 ماہ تک پابندی برقرار رکھیں گے۔الشیخ صبری نے سفر پر پابندی کو بلا جواز، ظالمانہ اور غیرقانونی قرار د یتے ہوئے کہا کہ ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی ظالمانہ اقدام ہے جس کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر ایک ایسے وقت میں پابندی لگائی گئی ہے جب وہ آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والی فقہ اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی جانے کی تیاری کررہے تھے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے جید علما کرام کو مدعو کیا گیا۔واضح رہے کہ الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ان پر ماضی میں 5 بار بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog