ہم ملک کے فرسودہ نظام کو بدلنے کے میدان میں آئے عامر فاروق ایڈووکیٹ

Published on June 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

ڈونگی (یو این پی)پی پی شہیدبھٹوکے نامزد امیدوار عامر فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ملک کے فرسودہ نظام کو بدلنے کے میدان میں آئے اور انشااللہ اسے بدلیں گے اب حکومت میں باریاں لینے والوں کا اقتدار ختم ہو چکا ہے حکمران فرسودہ نظام کو ختم نہ کر سکے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہماری سڑکوں کا برا حال ہے،پانی کا مسلہ ہے،تعلیم کا نظام درست نہیں،میرٹ کی خلاف ورزی کھلے عام کی جارہی ہے ہماری کوٹلی یونیورسٹی میں اکثر طالب علم کھوئی رٹہ سے جاتے ہیں مجھے موقع ملاتو کھوئی رٹہ میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لاﺅں گا ہمارے علاقے میں برادی ازم کو فروع دیا جارہا ہے کھوئی رٹہ میں اس وقت تین بڑی پارٹیاں پی پی ،مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی جو ڈسکس ہورہی ہیں جو بڑے قبائل کے پاس ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پرامن خطہ میں برادری ازم کو فروع دینا کوئی اچھا عمل نہیں میں مشکور ہوں اپنی پارٹی کا جنہوں نے متعدد قبائل میں سے مجھے ٹکٹ دیا میں تمام متعدد قبائل کا امیدوار ہوں امید ہے تمام قبائل کے لوگ میرا ساتھ دیں گے ہم جمہوریت کا نظام رائج کریں گے لوگوں کو ان کے بنیادی حق ان کی دہلیز پر دیں گے ہم اپنے منشور کے مطابق اپنے مشن کو آگے لے کر جاہیں گے انہوں نے کہا کہ لوگ جوق درجوق ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog