ناقص سیکورٹی انتظامات، ڈی پی او اور ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب معطل

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

نارووال(یو این پی )آر پی او گجرانوالہ راجہ رفعت نے وفاقی وزیر داخلہ کو ناقص سیکورٹی فراہم کرنے پرڈی پی او نارووال اورایس ایچ او تھانہ شاہ غریب کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق آرپی او گجرانوالہ راجہ رفعت اور ڈی سی نارووال علی عنان نے قصبہ کنجروڑ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ پر ہونے والے حملے کی جگہ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ناقص سیکورٹی انتظامات پر انہوں نے ڈی پی او نارووال اورایس ایچ او تھانہ شاہ غریب کو معطل کردیا۔خیال رہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال کے علاقے کنجروڑ میں اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک کارنر میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے ۔عابد نامی ملزم نے ان پر پستول سے گولی چلا ئی جو ان کی کہنی کو چیرتی ہوئی پیٹ کے نچلے حصے میں چلی گئی ۔اس سے قبل آئی جی پنجاب نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کی سیکورٹی خامی کو نظر انداز کر دیا تھا لیکن اب پولیس کی جانب سے ڈی پی او اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题