یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے اقدامات کئے جائیں ناصر جمال ہوتیانہ

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے اور زندہ قومیں جشن ازادی کو بھر انداز میں مناتی ہیں اس لیے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے اقدامات کئے جائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ، ای ڈی او فنانس محمد غیاث ،ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو،ایس این اے محمد خرم سلیم ،ٹی ایم اومحمد اظہر جاوید، کونسل آفیسرمہرمشتاق، انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈاکٹر فرزند علی ،ڈی او سپورٹس غلام مرتضی ،پرنسپل ڈی پی ایس راؤ محمداسماعیل اورڈی او سول ڈیفنس بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل کے سبزہ زارمیں منعقد کی جائیگی ممبران اسمبلی ڈی سی او ڈی پی او کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کریگابعد ازاں سرکاری تعلیمی اداروں کے بچے ٹیبلو پیش کریں گے اور تحریک آزادی کے موضوع پر تقاریر ہوں گی ریسیکو 1122کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کریں گے اس روز مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے رات کوسرکاری عمارات پر چراغاں کیا جائیگا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog