پنجاب حکومت با مقصد اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے آصف سعید منہیس

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments

8-4-2014 Minister
وہاڑی( یواین پی)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت با مقصد اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ پالیسی کو ترجیح دے کر سفارش اور اقربا پروری کا باب بند کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے الائیڈ سکول میلسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز ارائیں، سابق تحصیل ناظم میلسی عاصم سعید خان منیس، ڈاکٹر پرویز حیدر الطاف ،میاں منظور احمد ، میا ں کاشف منطور ، میاں شہزاد منظور،انوارالحق، مرتضی ، مس عنایہ ، ڈاکٹر مسرت فرحان، ملک فرحان شبیر،سابق یونین ناظمین سید الطاف حسین شاہ ، راؤ محمد اسحاق،پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی راؤ محمد اسماعیل، معروف ماہر تعلیم سید اظہر حسین شاہ بخاری اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میلسی جیسے پسماندہ علاقہ میں پرائیویٹ سیکٹر میں ایک معیاری تعلیمی ادارے کا قیام یقیناًایک نعمت ہے اس ادارے کے قیام سے لوگوں کو نہ صرف اچھی معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئینگی بلکہ اس سے مقابلہ کی فضا سے تعلیمی ماحول مزید بہتر ہو گا اور علاقہ کی تعلیمی پسماندگی دور ہو گی تقریب سے سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز ارائیں،پنجاب گروپ آف کالجز میلسی کے پرنسپل انوارالحق، مس عنایہ ، بورڈ آف ڈائریکٹر الائیڈ سکول میلسی کے رکن میاں کاشف منظور، راؤ محمد اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے جدید تعلیم نظام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی قبل ا زیں صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے ربن کاٹ کر سکول کی نئی برانچ کا افتتاح کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy