آٹھ اکتوبر کے زلزلہ میں لقمہ اجل بننے والے متوفیان کی 13ویں برسی پیر کو منائی جائے گی

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 665)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) 8اکتوبر 2005ء کی صبح 8بجکر 50منٹ پر اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آنے والے ریکٹر سکیل پر 7.8شدت کے پاکستانی تاریخ کے بد ترین اور تباہ کن زلزلہ میں لقمہ اجل بننے والے 17ہزار بچوں سمیت 73ہزار سے زائد مرحومین کی 13ویں برسی 8اکتوبر بروز پیر کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاجائیگا اور مختلف مقامات پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی جبکہ مرحومین کیلئے مغفرت ، پسماندگا ن کیلئے صبر جمیل ، متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعمیر نو کے منصوبوں کی تکمیل ، متاثرہ خاندانو ں کی خوشحالی و فلاح اور آئندہ کیلئے ملک و قوم کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes