مریم نواز ’’نانی‘‘ بن گئیں

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

لاہور(یو این پی)مریم نواز کی بڑی صاحبزادی اور چوہدری منیر کی بہو مہر النساءکے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی نواسی کی پیدائش لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی ہے جس کے بعد مریم نواز نانی، کیپٹن (ر) صفدر نانا اور نواز شریف پڑنانا بن گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق راحیل منیر اور مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش رات کو ہوئی جبکہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔ یادرہے کہ مہرالنساء کی شادی چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ 2015 میں ہوئی تھی جبکہ نکاح کی تقریب مسجد نبوی ﷺ میں ہوئی تھی ۔ مہرالنساء کی رخصتی جاتی امرا رائے ونڈ سے ہوئی تھی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے خصوصی طور پر اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题