سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات ہوں گی

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

کراچی(یواین پی)سندھ میں شدید گرمی کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تعطیلات کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔یاد رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوا کرتی تھیں تاہم شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے رواں سال بھی قبل از وقت چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes