عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر ریلوے پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

Published on July 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

لاہور(یو این پی)عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر پاکستان ریلوے پولیس کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو باقاعدہ تحریری احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ آئی جی ریلوے پولیس کی ہدایات پر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری کو بڑھا دیا گیا ہے اور ریلوے کی تمام اہم تنصیبات سمیت ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر موجود رہیں، ریلوے مسافروں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے، ریلوے کی حدود میں آنے والی مساجد اور امام بارگاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے، مشکوک اور غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، بم ڈسپوزل عملہ سے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی مکمل سویپنگ کروائی جائے اور کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes