سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

کراچی (یو این پی ) صوبہ سندھ کے نئے مالی سال 19-2018 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 282 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔میڈیا کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے مالی سال 19-2018 کا بجٹ جمعرات 10 مئی کو پیش کیا جائے گا جو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ دستاویز ات کے مطابق بجٹ کا کل حجم 1120 ارب روپے ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 282 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،جبکہ پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں کے لیے 202 ارب روپے اور مجموعی طور پرڈویلپمنٹ کے لیے 350 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں امن و امان کے لیے 105 ارب روپے، محکمہ پولیس کے لیے90 ارب روپے، رینجرز کے لیے 550 ارب روپے، محکمہ بلدیات کے لیے 72 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔آج پیش کئے جانے والے بجٹ میں تعلیم کے لیے 220 ارب روپے، صحت کے شعبے کے لیے 110 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes