مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشاد احمد آرائیں صادق اور امین ، جعلی ڈگری کیس کی پٹیشن خارج

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

بورے والا(یواین پی) عدالت عالیہ ملتان نے نعمان یونس کی رٹ پٹیشن پر محفوظ فیصلہ سنا دیا.بورے والا۔عدالت کے جج جسٹس عباد الرحمان نے چوہدری ارشاد آرائیں کیخلاف جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔(ن) لیگی ایم پی اےچوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی پٹیشن خارج کر دی گئی چوہدری ارشاد آرائیں کے حق میں فیصلہ آنے پر لیگی کارکنان کا جشن کا سماں‌ہے خوشی کے موقع پہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں کارکنوں‌نے بھنگڑے ڈالے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں نے کہا کہ اللہ تعالی نے حق اور سچ کو فتح دی ہے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں مذید اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy