قیدیوں کو معاشرے کا اچھا شہری بنانا ہمارا مشن ہے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان

Published on February 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز )انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے کہا ہے کہ قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے تمام تروسائل کا استعمال کیا جارہاہے، قیدیوں کو معاشرے کا اچھا شہری بنانا ہمارا مشن ہے، کھانے کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے اچانک دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجنل ملک شو کت فیروز، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑہ مرزا ساجد بیگ، ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ رانا ناصر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جیل کی سیکورٹی، ڈسپلن کو بہتر بنانے اور اسیران کی فلاح و بہبود کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ملک مبشر احمد خان نے خواتین اور نو عمر اسیران کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ مرزا ساجد بیگ نے آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کی تمام جیلوں کا دورہ کررہاہوں تاکہ قیدیوں کے مسائل حل ہو سکیں انہوں نے ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے احکامات دئیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes