شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز برابر کرلی

Published on January 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

\"1\"

شارجہ …شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز برابر کرلی۔پاکستان نے 302 رنز کا ہدف5 وکٹ پر پورا کیا۔اظہر علی نے سنچری کی وہ 103 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے جبکہ کپتان مصباح الحق 68 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔ ان کے علاوہ سرفراز احمد نے 48رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ان تینوں کی موٴثر بیٹنگ کے باعث پاکستان معجزانہ طور پر ایک مشکل ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔پاکستان نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1سے برابر کردی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes