الیسٹر کک نے کریئر کی آخری اننگز میں یادگار سنچری بنا ڈالی

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لندن: (یواین پی) بابائے کرکٹ انگلینڈ کے ٹاپ اسکورر الیسٹر کُک نے کیرئر کے آخری ٹیسٹ کو تگڑے سینکڑے کے ساتھ یادگار بنا لیا۔تینتیس سالہ الیسٹر کُک کے کیرئر کا ایک سو اکسٹھواں ٹیسٹ میچ ان کا آخری ٹیسٹ میچ قرار پایا، دو ہزار چھ میں بھارت میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے الیسٹر کُک نے اپنی سرزمین پر بھارت کے خلاف سیریز کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ لندن اوول کے میچ کی دوسری یعنی کیرئر کی آخری اننگز سنچری کے ساتھ یادگار بن گئی، وہ ایک سو سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز الیسٹر کُک انگلینڈ کے ٹاپ اسکورر تو ہیں ہی تاہم انہوں نے کیرئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں پانچویں نمبر کے ٹاپ اسکورر کمار سنگا کارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ انہوں نے 291 اننگز میں پینتالیس اعشاریہ تین پانچ کی اوسط سے 12472 رنز جوڑے جس میں 33سنچریز اور ستاون نصف سنچریاں شامل ہیں۔ الیسٹر کُک نے دو سو چورانوے رنز کی ایک بڑی اننگز کھیلی، بدقسمتی سے ٹرپل سنچری کلب کو جوائن نہ کر سکے۔ ٹیسٹ کیرئر میں آخری بار آؤٹ ہونے پر حریف بھارتی کھلاڑیوں نے الیسٹر کُک تالیاں بجا کر گُڈ بائے کہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy