ایشیا کبڈی کپ، پاکستان نے ایران کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا

Published on May 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

08
واہ کینٹ: (یو این پی) کبڈی ایشیا کپ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا۔ ننھے منے بچوں نے منفرد انداز میں ملی نغمے پیش کیے جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا ایران سے جوڑ پڑا۔ قومی ٹیم نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔ شفیق چشتی، علی شان ، عبید اللہ اور مشرف جاوید نے شاندار کھیل پیش کیا اور بڑی تعداد میں موجود کبڈی کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ پاکستان نے ایران کو بائیس کے مقابلے میں سینتالیس پوائنٹس سے ہرا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy