ماں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن کل منایا جائے گا

Published on May 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 711)      No Comments

جہانیاں (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن کل 13مئی کومنایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماؤں سے محبت اوران کے احترام کوفروغ دینا ہے،جہانیاں سمیت ملک بھر میں بھی اس موقع پر بچے اپنی ماؤں کو پھول اور تہنیتی کارڈ پیش کریں گے جبکہ مختلف تنظیمیں سیمینار، مذاکرے و دیگر تقریبات منعقد ہو ں گی اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماؤں سے محبت اوران کے احترام کوفروغ دینا ہے اللہ تعالیٰ نے بھی ماں کو اتناعظیم درجہ عطا کیا کہ جنت ہی اس کے قدموں تلے رکھ دی۔ ماں وہ عظیم ہستی ہے جو اپنی اولاد کی خوشی کیلئے تمام عمر وقف کردیتی ہے، اولاد کا بھی فرض ہے کہ اپنی ماں کی خدمت میں کوئی کمی نہ آنے دے ماؤں کے عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے جہاں تمام دیوتاوں کی ماں ’’گرہیا دیوی‘‘ کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا،سولہویں صدی میں ایسٹر سے 40 روز پہلے انگلستان میں ایک دن ’’مدرنگ سنڈے‘‘ کے نام سے موسوم تھا، امریکہ میں مدرز ڈے کا آغاز 1872ء میں ہوا۔سن 1907ء میں فلاڈیفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور 1911ء میں امریکہ کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا، اور اب دنیا بھر میں ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme