نوازشریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل متوقع

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پرقومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس کل متوقع ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پرسیکیورٹی اداروں کی جانب سے قومی سلامتی کا اجلاس کل بلایا جائے گا جس میں نواز شریف کے بیان اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور سکیورٹی اداروں نے ریاست مخالف بیان کونہایت سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے۔ نوازشریف کے بیان کامقصداداروں پردباؤڈالناتھا،ڈان اخباراورصحافی ڈان لیکس کی نئی قسط سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog