وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے کا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹنے سے پچیس سے زیادہ سیاح گر گئے ہلاکتوں کا خدشہ

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

 


مظفر آباد (یواین پی) وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 سے زائد افراد تیز رفتار نالے میں بہہ گئے، پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی نالے جاگراں کے اوپر بنے کنڈل شاہی پل پر کثیر تعداد میں سیاح موجود تھے ، وزن زیادہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح نالے میں گر گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور پانی کا بہاﺅ تیز ہونے کے باعث اکثر افراد بہہ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نالہ بہت تیزاور ٹھنڈا ہے جس کے باعث ہلاکتوںکا بھی خدشہ ہے۔ واقعہ پیش آنے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ گرمیاں آتے ہی کثیر تعداد میں سیاح ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں، چونکہ ان دنوں مری بائیکاٹ مہم جاری ہے اس لیے بڑی تعداد میں سیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog