وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ پاک فوج کے جوانوں نے ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں ، سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے:آرمی چیف

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments


مظفر آباد (یواین پی) پاک فوج کے جوانوں نے وادی نیلم میں نالہ جاگراں کے مقام میں پل ٹوٹنے سے ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،جاں بحق افراد کی میتوں اور 11 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہ کوٹ سے مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےوادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابقنجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 4 افرد کی لاشیں اور 11 زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شاہ کوٹ سے مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزاور ایس ایس ایس جی کے غوطہ خور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،پاک فوج کامتاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے ،پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیمیں کام کرر ہی ہیں جبکہ ایس ایس جی کے غوطہ خور دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں پل گرنے کے واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور آرمی کے جوانوں کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی ہر ممکن معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ آج (اتوار)وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے جاگراں کے اوپر بنے کنڈل شاہی پل پر کثیر تعداد میں سیاح موجود تھے وزن زیادہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 سیاح نالے میں گر گئے تھے،جس وقت یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں موجود سیاح تصویریں بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک پل ٹوٹنے سے تمام سیاح ڈوب گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے والے بیشتر سیاحوں کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy