جس پاکستان کی بنیاد قائد اعظم نے رکھی تھی وہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔ محمد نواز

Published on October 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 696)      No Comments
\"PHOTO.LALYANI.\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جس پاکستان کی بنیاد قائد اعظم نے رکھی تھی وہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔ ہر حکمران نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ آج پاکستان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسوروتا ہے۔ اللہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک پاکستان کی حفاظت کر رہا ہے۔ ورنہ کرپٹ حکمرانوں نے تو ملک توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان خیالات کا اظہار 1947کو ہجرت کرکے پاکستان آنے والے 100سالہ بزرگ محمد نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے قافلوں کو لوٹنا معمول بن چکا تھا ہمارا قافلے تبدیلی جماعت کے 30افراد پر مشتمل تھا جو دھلی سے لاہور اور لاہور سے کراچی چلا گیا تھا۔ میں نے زیادہ وقت تبدیلی جماعت کے ساتھ گزارا اب تک سینکڑ وں بچے حفظ اور ناظرہ قرآن مجھے سے پڑھ چکے ہیں۔ میرے بیٹے بیٹیوں اور بوتوں، بوتیوں، نواسوں اور نواسیوں کی تعداد63ہے۔ میرا ایک فوجی بیٹا شہید ہو چکا ہے۔ آج بھی نماز با جماعت پڑتا ہوں۔ جبکہ بچوں کو بھی نماز کا پابند بنایا ہے۔ میری ایک ہی حسرت ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور امن کا گہوارہ بن جائے۔ جس پاکستان کے لئے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دی ہمارے بچوں کو اس کا علم ہونا چاہئے اور دی گئی قربانیوں کا مقصد معلوم ہونا چاہئے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes