پاکستان کو آزاد فلاحی ریاست بنائیں گے، مولانا فضل الرحمان

Published on May 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments


لاہور(یو این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملک سے عالمی قوتوں کی سیاست ختم کر کے پاکستان کو آزاد فلاحی ریاست بنائیں گے۔مینارِ پاکستان پر متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشی کی جا رہی ہے۔ عراق، شام اور لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعد اب سعودی عرب اور ایران کو آپس میں لڑانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ انسانیت کے عملبردار خود ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ملک میں آزاد اور شفاف حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری سیاست کو آج اقوامِ متحدہ کنٹرول کر رہا ہے۔ معیشت پر عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہم صرف اسمبلیوں میں ان کے بنائے ہوئے بجٹ کو پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملک سے عالمی قوتوں کی سیاست ختم کر کے پاکستان کو آزاد فلاحی ریاست بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题