عام انتخابات شفاف ہوتے تو نتائج مختلف ہونے تھے ، امیر حیدر ہوتی

Published on September 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

مردان(یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ انتخابات میں ہماری جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدل دیا گیااور اگر الیکشن شفاف ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے۔مردان خاص میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کرتے ہوئے اے این پی رہنما امیر حید خان ہوتی کا کہنا ہے کہ اسفندیار ولی،مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور آفتاب شیرپاوکوجنات نے ہرایا، نواز شریف کے خلاف کارروائی ایک شخص کے لئے میدان کھلا چھوڑنے کےلئے کی گئی تھی،سزا معطلی کے فیصلے سے سب کچھ ثابت ہوگیاہے۔امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہاکہ نواز شریف کا بیمار بیوی کو چھوڑ کر آنا جرات مندانہ فیصلہ تھا،نواز شریف کے واپس آنے سے پنجاب میں پی ٹی آئی کو مطلوبہ نشستیں ملنا مشکل ہوگیا تھاتاہم پی ٹی آئی کو حکومت دینے کے لئے کسر کے پی کےسے پوری کرلی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题