سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان

Published on May 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

ریاض(یواین پی)سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے کہا ہے رواں برس سال شعبان 30 دن کا ہو گا جبکہ یکم رمضان المبارک 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلکی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو رمضان کا چاند دوپہر 2 بج کر 48 منٹ پر پیدا ہو گا جبکہ شام ہونے سے قبل غروب ہو جائے گا۔اس لئے منگل کو رمضان کا چاند مجرد آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ اس طرح سعودی عرب سمیت قرب و جوار کے ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہو گا اور غالب امکان ہے کہ ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog