گہرے راز

Published on May 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

تحریر۔۔۔ سعدیہ انعم
نیلم وادی کا افسوس ناک حادثہ ہمارے لئے ایک عبرت ناک سبق بھی ہے ۔ زندگی کا کیا بھروسہ کیا پتا کونسی تصویر آخری ہو کونسی سانس آخری ہو دعا کیا کریں کہ جب آخری سانس لے رہے ہوں تو کوئی ایسے کام میں لگے ہوں جو کہ اللہ کو پسند ہو اور اگر ایسا بھی نہ ہو تو کم ازکم اللہ کا کوئی ناپسندیدہ کام نہ کر رہے ہوں
اللہ تعالیٰ ناپسند فرماتا ہے غیر مرد عورتوِں کے ساتھ کھڑے ہو ہو کر یاد گار لمحات گزارنے اور تصاویر بنوانے کو ۔ مگر ہم میں سے شاید ہی کسی نے اس، بات پر غور کیا ہو کہ وہاں جو ہورہا تھا وہ غلط تھا ۔ یہ ہمارے لئے سبق ہے کہ ہم عبرت پکڑیں اور اپنے آخری وقت کے لئے اچھا سوچیں ہم میں سے بہت سے لوگ جب سیاحت کے لئے جاتے ہیں تو ضرور گانے سن کر لطف اندوز ہوتے ہیں ایک پل کے لئے سوچئے اسوقت آپ رسک پر ہوتے ہیں ۔کچھ بھی ہوسکتا ہے دوران سفر۔۔تو کیا آپ چاہیں گے آپکی موت گانے سنتے ہو یا سننے کے بعد بغیر معافی مانگے آپ گز ر جائیں؟ تو پھر کیوں ہم قدرت کے نظارے بھی دیکھنے جاتے ہیں تو خود کو دوران سفر بھی گناہ کرنے سے نہیں روکتے؟ کیوں ڈر نہیں ہوتا کہ اگر آج مر گئے رستےمیں تو قبر کی اندھیری رات میں آنکھ کھلے گی کیوں خیال نہیں آتا کہ معافی کی مہلت ہی نہ ملی تو کیا کریں گے ؟ بلکہ ہم تو جب گھر سے نکلتے ہیں خاص، کر کسی ٹڑپ کے ساتھ تو ایسے آزادی سے من مانی کرتے ہیں جیسے اللہ نے چھوٹ دے رکھی ہو کوسٹرز میں ناچ گانا کرتے ہیں جسکا جیسے دل کرتا ہے وہ سجتا ہے اپنی نمائش، کراتا ہے ہم نہیں سوچتے کہ ہم رسک پر گھر سے نکلیں ہیں ۔۔۔ذہن میں رکھیں کہ میں ہماری بات کر رہی ہوِں جو چلے گئے وہ تو اب گئے انکا اللہ کے نزدیک کیا مقام ہیں ہم کچھ نہیں جانتے ۔ان میں کیا پتا کون اللہ کو بےحد پسند ہو یہ بھی ہوسکتا کہ کسی سے اللہ خفا ہو مگر جو بھی ہے جوانی کی موت اچھی ہوتی ہے کیونکہ اسوقت اسکے اتنے گناہ نہیں ہوتے جتنے بڑھاپے جو پہنچ کر ہوتے ہیں ۔
ہمیں دعا کرنی ہے کہ اللہ ان سب سے راضی ہو اور انھیں جنت الفردوس میں پناہ دے۔ کسی کے مر جانے پر افسوس کرلینا انسانیت ہے مرنے والے کی موت سے سبق حاصل کرنا ہمارے اشرف المخلوقات ہونے کا ثبوت ہے ۔ ایسے واقعات نظر انداز کرنے کے لئے نہیں ہوتے کہ افسوس کیا اور بھول گئے ایسے واقعات میں گہرے راز ہوتے ہیں جتنا اسکی گہرائی میں جاؤ گے اسکے راز، آپ پر فاش ہوتے جائیں گے ۔۔اور آپ سیکھیں گے ۔اور پھر عمل بھی کریں گے ۔ اللہ مرنے والے تمام افراد کے درجات بلند فرمائے اور انکے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیں اللہ کی رضا میں ڈھلنے کی توفیق دے ۔آمین

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes