پنجاب حکو مت عوام الناس کو سستے داموں اشیا ء خوردونوش کی فر اہمی کے لیے کوشاں ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا 

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

وہاڑی( یواین پی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت عوام الناس کو سستے داموں اشیا ء خوردونوش کی فر اہمی کے لیے کوشاں ہے اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کے فو ری ثمرات عوام تک پہنچا نے کے لیے ضلعی انتظا میہ نر خوں میں رودبدل کو یقینی بنا تی ہے یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی آر عمر جا وید بٹ ،اے سی وہاڑی عبد الجبار ، اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سعید احمداے سی بو ریو الا محمد عظیم ربانی ، انجمن تاجران کے صدر ارشاد احمد بھٹی، جنرل سیکر ٹری راؤ خلیل احمد، صد ر انجمن کریا نہ ایسو سی ایشن وہاڑی محمد اسلم مدنی صارفین کی نما ئندہ خواتین نو شین ملک اور صبوحی حسن ،انجمن قصاباں کے صدر حاجی اللہ دتہ اور دیگر نما ئندے شر یک تھے اجلا س خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مزید کہا کہ کھا نے پینے کی اشیاء کے نرخ تا جروں اور صا رفین کے نما ئندوں کی مشا ورت سے طے کئے جا تے ہیں ان نر خوں پر عمل درآمد کرنا تاجروں اورضلعی انتظا میہ کی ذمہ داری ہے جو تا جر مقررہ نرخوں پر عمل نہیں کر یں گے پرائس مجسٹریٹس ان کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے بھا ری جرمانوں کے علاوہ عادی گر انفر شوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر ائیں گے اجلاس میں تمام اشیائے خوردونو ش اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے مد نظر نئے نر خ کمی کے ساتھ متعین کئے گئے اور تاجروں کو نرخ نا مے دکا نوں میں نمایاں مقام پر آویزاں کر نے اور نر خوں کے مطابق اشیا ء پر کوالٹی ٹیگ لگا نے کی بھی ہد ایت کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题