نگران وزیراعظم کون؟وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں ملاقات طے پا گئی

Published on May 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)نگران وزیراعظم کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوگئی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں ملاقات طے پا گئی،دونوں رہنما ﺅں کے درمیان ملاقات کل (جمعہ )کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں کل ملاقات طے پا گئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نا م پرمشاورت ہو گی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اگرنگران وزیراعظم کانام فائنل نہ ہواتومزید دوتین لگ سکتے ہیں اور اگر نام کو حتمی شکل د ے دی تو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme