کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا بہت ضروری ہے
ممبئی(یواین پی) کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں باہر بلا ضرورت نہ نکلیں گھر میں رہیں کسی سے ہاتھ نہ ملائیں ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوتے رہیں باہر سے گھر آئیں تو ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں یہ جان لیوا وائرس ہے احتیاط سے بچا جا سکتا ہے یہ کسی کا دوست نہیں ہے ان خیالات کا اظہاراداکارہ و سنگر جنیوا رائے نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کورونا مریضوں سے دور رہیں ہر طبقہ اس سے متاثر ہو رہا ہے بعض فنکار بھی اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں یہ ہم پر ہماری بد اعمالیوں کا قہر ہے ہمیں ہر وقت اللہ سے جڑے رہنا چاہیے ۔