سیب کے بیج کئی قسم کے کینسر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

لاہور(یو این پی) سیب کے طبی فوائد سے تو ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے بیج کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ سن کر حیران رہ جائینگے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیب کے بیج انسان کو کئی اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور جن لوگوں کو کینسر لاحق ہو چکا ہے ان میں اس موذی مرض کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں۔تحقیق کاروں نے کہا سیب کے بیج میں وٹامن بی17 پایا جاتا ہے یہ ایسا وٹامن ہے جو ہم کبھی کبھار ہی لیتے ہیں۔ بی 17 وٹامن کئی اقسام کے کینسر کو لاحق ہونے سے روکتا ہے حتیٰ کہ یہ کینسر کے ٹیومرز کی بڑھوتری روکنے کا کام بھی کرتا ہے یہ دیگر کئی طرح کے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کیساتھ مل کر کام کرتا ہے اور ہمارے جسم میں موجود خطرناک خلیوں کو ختم کرتا ہے تاہم سائنسدانوں کا کہنا تھا سیب کے بیج میں سائنائیڈ نامی زہریلا مادہ بھی پایا جاتا ہے یعنی سیب کے بیجوں کو ماہر معالج سے مشورے کے بغیر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes