غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں؛ خواجہ آصف کی اہلیہ وبیٹے سمیت 9 افراد پرمقدمہ درج

Published on November 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments


لاہور(یو این پی) سابق وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ ، بیٹے اسد خواجہ ،سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف سرکاری خزانے کومجموعی طورپر7 کروڑ80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ نے اینٹی کرپشن کو ریفرنس میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کرکے سرکاری خزانے کو6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان کیا۔ریفرنس کا متن کے مطابق سوسائٹی مالکان سرکاری زمین استعمال کرنے کی مد میں 1 کروڑ30 لاکھ کے بھی نادہندہ ہیں کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئرسیالکوٹ چوہدری توحید اورخواجہ محمد آصف کی اہلیہ اوربیٹے اسد کی ملکیت ہے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا، کمیونٹی سینٹراورقبرستان کے لئے مختص زمین کوپلاٹس بنا کربیچ دیا گیا. کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 137 کنال پررجسٹرکروا کے بعد میں غیرقانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولزکے تحت کسی بھی منظورشدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ پنجاب بھرمیں اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکرغیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنجاب بھر میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog