الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس بڑھا دی

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس بڑھا دی، قومی اسمبلی کی فیس 4ہزار سے 30ہزار اور صوبائی اسمبلی کی فیس 2ہزار سے 20ہزار کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نگرانی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ، ریٹرنگ افسران سے مانیٹرنگ ٹیموں کے لیے نام طلب کرلیے ، عدلیہ سے ہٹ کر بھی سرکاری محکموں کے ایماندار لوگوں کے نام بھی دیے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران نے مانیٹرنگ ٹیموں کے لیے نام بھجوا دیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ناموں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے امیداور کے لیے 20 لاکھ حد مقرر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题