ہری پور، ٹائر و سپیئر پار ٹس کی شاپ کے تالے کا ٹ کرنامعلوم چور لاکھوں روپے کی اشیاء لے اڑے

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

ہری پور(یواین پی)پنڈ منیم منگ سٹاپ پر ٹائر و سپیئر پار ٹس کی شاپ کے تالے کا ٹ کرنامعلوم چور لاکھوں روپے کی اشیاء چوری کرکے رفوچکر ہوگئے علاقہ میں اس قبل بھی متعدد بار دوکانوں کے تالے کاٹ کر چوریوں کی وارداتیں ہو چکی ہیں پنڈمنیم پولیس چوکی رات کو گشت کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لینے لگی ہے عوام کے جان و مال کا اللہ ہی حا فظ ہے ،تھانہ خان کی پولیس چوکی پنڈ منیم کی حدود منگ کے مقام پر خان افضل شاپ اور عبد اللہ ٹائر سپیئر پارٹس اینڈ آ ئل کی شا پ کے نامعلوم چور تالے توڑ کر سپیئر پارٹس ،ٹائر و دیگر قیمتی اشیاء چور کرکے رفوچکر ہوگئے مقامی زرائع کا کہنا ہے منگ سٹاپ پر ایک ہی شاپ میں یہ دفعہ چوری کا واقعہ ہے متاثرین خان افضل اور بشارت سمیت دیگر علاقہ میں بڑھتی چوری کی وارداتوں پر پولیس کی روایتی سستی فرائض سے غفلت پر سراپا احتجاج ہیں آئی جی ،ڈی آئی جی تھانہ خان ،پنڈ منیم پولیس چوکی خواب خرگوشی اور منگ کے مقام پر تالے توڑ چور وں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题